خُدا یسوع مسیح میں اِنسان کیوں بنا؟
” ہم اِنسانوں اور ہماری نجات کے لئے وہ آسمان کی بادشاہی سے نیچے آیا ” ( نکینی کا عقیدہ )۔ یسوع مسیح میں خُدا نے اپنی طرف دُنیا کو راضی کیا اور اِنسانیت کو گناہ کی قید سے نجات دی۔
یوحنا 3 باب 16 آیت: ” کیونکہ خُدا نے دُنیا سے اَیسی مُحبّت رکھّی کہ اُس نے اپنا اِکلَوتا بیٹا بخش دِیا تاکہ جو کوئی اُس پر اِیمان لائے ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زِندگی پائے”۔
یسوع مسیح میں خُدا نے ہمارے مُردہ بدن سمبھالے، ہمارے دُنیاوی ٹکڑے، ہماری مشکلات اور ہماری موت کو سہارا دیا۔ اور سوائے گُناہ کے ہر چیز میں وہ ہماری طرح ہوگئے۔
خُداوند آپ سب کو برکت دے اور زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے، اور آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!