December 6, 2024

اردو

کیا ہر کسی کے لئے یہاں تک کہ شادی شدہ جوڑوں کے لئے بھی پاکیزہ ہونا ضروری ہے؟

کیا ہر کسی کے لئے یہاں تک کہ شادی شدہ جوڑوں کے لئے بھی پاکیزہ ہونا ضروری ہے؟

کیا ہر کسی کے لئے یہاں تک کہ شادی شدہ جوڑوں کے لئے بھی پاکیزہ ہونا ضروری ہے؟

جی ہاں۔ ہر مسیحی کو مُحبت آمیز اور پاکیزہ ہونا چاہیے، چاہے وہ بوڑھا، جوان، اکیلا یا شادی شدہ ہو۔ ہر کسی کو شادی کرنے کے لئے نہیں بُلایا جاتا لیکن ہر کسی کو مُحبت میں ضروری بُلایا جاتا ہے۔ جس میں ہم اپنے فیصلے کرنے کے ذمہ دار ہیں: بہت سے لوگ اِسے شادی کی صورت میں گزارتے، بہت سے لوگ اپنی مرضی سے اِسے خُدا کی بادشاہی کے لئے اپنی رضامندی سے کنوارے پن میں گزارتے، دوسرے اکیلے رہنے میں گزارتے اور باقی دوسروں کی مدد کرنے میں اپنی زندگی کو گزارتے ہیں۔ تمام اِنسانی زندگیاں مُحبت میں اپنا حقیقی مقصد حاصل کرتی ہیں۔

پاکیزہ ہونے سے مُراد اپنے پورے دِل سے مُحبت کرنا ہے۔ ناپاک شخص جس میں مُحبت نہیں ہوتی وہ اندرونی طور پر ٹوٹ جاتا ہے اور وہ آزاد نہیں ہوتا۔ جو شخص صداقت سے مُحبت کرتا ہے وہ آزاد، مضبوط اور اچھا اِنسان بنتا ہے، وہ خود کو مُحبت میں مکمل طور پر وقف کر سکتا ہے۔ اِسی طرح یسوع مسیح جنہوں نے ہماری خاطر خود کو نذر کر دیا اور ہماری خاطر خود کو آسمان کی بادشاہی میں اپنے باپ کے حضور وقف کر دیا، وہ پاکیزگی کی قربانی کی ایک عظیم مثال ہیں۔ کیونکہ وہ مضبوط پاکیزہ مُحبت کو ظاہر کرتے ہیں۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES