September 13, 2024

اردو

کلیسیا ایک ادارے سے زیادہ اہمیت کیوں رکھتی ہے؟

کلیسیا ایک ادارے سے زیادہ اہمیت کیوں رکھتی ہے؟ - کلیسیا کی اہمیت کا پیغام

کلیسیا ایک ادارے سے زیادہ اہمیت کیوں رکھتی ہے؟

کلیسیا ایک ادارے سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے کیونکہ وہ ایک راز ہے جو کہ ایک ہی وقت میں اِنسانی اور الہٰی ہے۔ سچی مُحبت ایک شخص کو اندھا نہیں کرتی بلکہ اُسے دیکھنا سکھاتی ہے۔ کلیسیا کے حوالے سے یہ ایک ایسا معاملہ ہے جو باہر کہ لوگوں کا نظریہ ہے کہ کلیسیا تاریخی کامیابیوں کے حوالے سے صرف ایک تاریخی ادارہ ہے، لیکن اِس میں بہت سی غلطیاں اور یہاں تک کہ جرم بھی شامل ہیں، وہ اِسے گنہگاروں کی کلیسیا کہتے ہیں۔ لیکن وہ اِسے گہرائی سے نہیں دیکھتے۔

تمام باتوں کے بعد یسوع مسیح ہم گنہگاروں کے بیچ میں شامل ہوئے کہ اُنہوں نے اپنی کلیسیا کو کبھی بھی نہیں چھوڑا، چاہے ہم روزانہ اُنہیں دھوکا دیں لیکن وہ ہمیں کبھی بھی نہیں چھوڑیں گے۔ اِنسان اور الہٰی قدرت کے درمیان یہ ناقابل یقین یکجہتی ہے جو کہ گناہ اور فضل کے درمیان ہے یہی کلیسیا کا راز ہے۔ ایمان کی نظر سے دیکھنے پر ہم یہ دیکھتے ہیں کہ کلیسیا لازوال طور پر مقدس ہے۔

خُداوند آپ سب کو برکت دے اور زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے، اور آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES