October 15, 2024

اردو

جب پاک شراکت کی خوشی منائی جاتی ہے تو اُس وقت یسوع مسیح کس طرح موجود ہوتے ہیں؟

جب پاک شراکت کی خوشی منائی جاتی ہے تو اُس وقت یسوع مسیح کس طرح موجود ہوتے ہیں؟ - پاک مے

جب پاک شراکت کی خوشی منائی جاتی ہے تو اُس وقت یسوع مسیح کس طرح موجود ہوتے ہیں؟

یسوع مسیح پراسرار طرح سے لیکن حقیقت میں پاک شراکت کے ساکرامینٹ میں موجود ہوتے ہیں۔ جیسے ہی کلیسیا یسوع مسیح کے احکام پر عمل کرتی ہے۔

1 کُرِنتھِیوں 11 باب 24 آیت: ” اور شُکر کر کے توڑی اور کہا یہ میرا بدن ہے جو تُمہارے لِئے ہے۔ میری یادگاری کے واسطے یِہی کِیا کرو “۔

جس میں وہ روٹی توڑتے اور مے کو پیش کرتے ہیں، ویسا ہی آج بھی ہوتا ہے جو اُس وقت ہوأ تھا۔ یسوع مسیح حقیقت میں خود کو ہماری خاطر دیتے ہیں اور ہم سچائی کے ساتھ اُن میں شامل ہوتے ہیں۔ صلیب پر یسوع مسیح کی منفرد اور دوبارہ نہ ہونے والی قربانی کو قربان گاہ پر ظاہر کیا جاتا ہے۔ جو یہ ظاہر کرتی ہے کہ ہماری نجات کا عمل مکمل ہو چُکا ہے۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES