September 16, 2024

اردو

پاک شراکت کی خوشی کے موقع پر کلیسیا میں کیا ہوتا ہے؟

پاک شراکت کی خوشی کے موقع پر کلیسیا میں کیا ہوتا ہے؟ - مسیح کی قربانی - خوشگوار روٹی

پاک شراکت کی خوشی کے موقع پر کلیسیا میں کیا ہوتا ہے؟

کلیسیا ہر دفعہ پاک شراکت کی خوشی کو مناتی ہے۔ وہ اُس قوت کے سامنے کھڑی ہوتی ہے جس کے ذریعے وہ مسلسل واپس نئی ہو جاتی ہے۔ مسیح کا بدن کھانے کے ذریعے کلیسیا مسیح کا بدن بن جاتی ہے جو کہ کلیسیا کے لئے ایک اور نام ہے۔ مسیح کی قربانی میں، جنہوں نے اپنا بدن اور رُوح ہمیں دے دیے، وہاں ہمارے لئے بھی جگہ ہے۔ ہم اپنا کام، اپنی مشکلات، اپنی خوشی اور اپنی ہر چیز کو مسیح کی قربانی کے ساتھ یکجا کر سکتے ہیں۔ اگر ہم خود سے اِس چیز کا ارادہ کرتے ہیں تو ہم مکمل طرح سے تبدیل ہو جاتے ہیں۔

اِس طرح ہم خُدا کے لئے خوشگوار اور اپنے ساتھیوں کے لئے خوشگوار روٹی بن جاتے ہیں۔ ہم بار بار کلیسیا کے بارے میں ایسے بات کرتے ہیں جیسے یہ صرف کم یا زیادہ اچھے لوگوں کی انجمن ہے۔ حقیقت میں کلیسیا اُس عمل کے بارے میں ہے جو روز قربان گاہ پر پراسرار طرح سے ہوتا ہے۔ خُدا خود کو ہم میں سے ہر شخص پر ظاہر کرتا ہے اور وہ ہمیں اپنی یکجہتی کے ذریعے تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ ایک بار ہم تبدیل ہو جاتے ہیں تو یہ ہمارا فرض ہو جاتا ہے کہ ہم دُنیا کو بھی تبدیل کریں۔ اِس کے علاوہ وہ ہر چیز جو کلیسیا کرتی ہے وہ ثانوی ہے۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES