September 19, 2024

اردو

کیا لوگوں کو خُدا پر ایمان لانے کے لئے مجبور کیا جا سکتا ہے؟

کیا لوگوں کو خُدا پر ایمان لانے کے لئے مجبور کیا جا سکتا ہے؟ - ایمان لانے کے لئے فیصلہ - اپنی اولاد کو تعلیم دینا

کیا لوگوں کو خُدا پر ایمان لانے کے لئے مجبور کیا جا سکتا ہے؟

جی نہیں۔ ایک شخص کو ایمان میں کسی دوسرے شخص کو خُدا پر ایمان لانے کے لئے مجبور نہیں کرنا چاہیے۔ یہاں تک کہ اپنی اولاد کو بھی ایمان لانے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ ویسے ہی جیسے کسی کو بے ایمان ہونے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ ایک اِنسان اپنی مکمل آزادی کے ساتھ ایمان لانے کے لئے فیصلہ لے سکتا ہے۔

البتہ مسیحیوں کو کلام اور مثالوں کے ذریعے دوسروں کی مدد کرنے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ وہ حقیقی ایمان کو حاصل کر سکیں۔ مقدس پوپ جان پال دوئم نے کہا ہے کہ: ” جب مسیح کی منادی کرنے اور اُن کا گواہ بننے پر ضمیر کی تعظیم کے مطابق عمل کیا جاتا ہے تو اُس میں دوسروں کی آزادی کی خلاف ورزی نہیں ہوتی۔ ایمان اِنسان سے آزادانہ طور پر عمل کی خواہش رکھتا ہے، لیکن اُسی کے دوران ایمان کو خُدا کے حضور بھی پیش کیا جانا چاہیے”۔

(انسائیکلیکل ریڈیمپٹوریز میزیو، 1990، نمبر 8 کی فہرست )۔

خُداوند آپ سب، آپ کی اولاد اور تمام رشتوں کو اپنی تمام برکات سے نوازے۔ آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES