کیا ہم سب کو ” مقدسین ” بننا چاہیے؟
جی ہاں۔ ہماری زندگی کا یہ مقصد ہے کہ ہم مُحبت میں خُدا کے ساتھ یکجا ہوں اور مکمل طور پر خُدا کی مرضی کے مطابق چلیں۔ ماں ٹریسا نے یہ کہا ہے کہ ” ہمیں خُدا کو ہمارے اندر اپنی زندگی گزارنے کا موقع دینا چاہیے”۔ اِس سے مُراد مقدس ہونا یعنی مقدسین میں شامل ہونا ہے۔ ہر شخص خود سے سوال پوچھتا ہے کہ ” میں کون ہوں اور میں یہاں کس لئے ہوں؟ کہ میں نے خود کو کیسے تلاش کیا؟ “، اِس کے لئے اِیمان جواب دیتا ہے کہ ” صرف حکمت کے ذریعے ہی اِنسان وہ بنتا ہے جس مقصد کے لئے خُدا نے اِنسان کو بنایا ہے “۔
صرف مقدس ہونے میں ہی ایک شخص خود کے اور اپنے خالق کے درمیان حقیقی ہم آہنگی کو حاصل کرتا ہے۔ البتہ حکمت خود سے بنائی ہوئی فضیلت نہیں ہے، بلکہ یہ اُس پاک مُحبت کے ساتھ یکجہتی ہے جو یسوع مسیح خود ہیں۔ جو کوئی بھی اِس راستے پر عمل کرتے ہوئے نئی زندگی حاصل کرتا ہے تو وہ خود کو پاتا ہے اور مقدس ہو جاتا ہے۔
خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے ساتھ حقیقی ہم آہنگی حاصل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!