کیا دس احکام بے ترتیب فہرست ہیں؟
جی نہیں۔ دس احکام یکجہتی قائم کرتے ہیں۔ ایک حکم دوسرے حکم کو ظاہر کرتا ہے۔ ہم خود سے کسی بھی ایک حکم پر دلیل نہیں دے سکتے۔ جو کوئی بھی کسی ایک حکم کو توڑتا ہے تو وہ پورے قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ دس احکام کے حوالے سے خاص بات یہ ہے کہ اِنسان کی پوری زندگی اُن میں شامل ہے۔ بے شک ہم اُس کے دوران خُدا سے تعلق رکھتے ہیں ( جو 1 سے 3 احکام میں ہے ) اور اپنے اِنسانی دوستوں سے بھی تعلق رکھتے ہیں ( جو 4 سے 10 احکام میں ہے )۔ اِسی لئے ہم مذہبی اور معاشرتی لوگ بھی ہیں۔
خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!