ہماری روزمرہ کی عادات میں دُعا کیسے شامل ہو سکتی ہے؟
کوئی بھی موقع دُعا کا لمحہ بن سکتا ہے۔ ہم جتنی زیادہ گہرائی سے خُدا کے ساتھ یکجہتی میں رہتے ہیں، ہم اُتنی ہی زیادہ گہرائی سے اپنے اِردگِرد کی دُنیا کو سمجھتے ہیں۔ جو شخص صبح سویرے یسوع مسیح کے ساتھ یکجہتی کی خواہش رکھتا ہے تو وہ اُن لوگوں جن سے وہ ملتا، اپنے مخالفین اور دُشمنوں کے لئے برکت کا باعث بن سکتا ہے۔ وہ دِن بھر اپنے کاموں کے دوران اپنی تمام فِکریں خُدا پر ڈالتا ہے۔
اُس کے دِل میں اَمن قائم ہوتا ہے اور وہ برکات بانٹتا ہے۔ وہ اپنے فیصلے خود سے یہ پوچھ کر لیتا ہے کہ اگر یسوع مسیح یہاں ہوتے تو وہ اِس لمحے کیا عمل کرتے؟ وہ خُدا کے قریب رہتے ہوئے اپنے خوف پر قابو پاتا ہے۔ مشکل حالات میں وہ اکیلا نہیں ہوتا بلکہ خُدا اُس کے ساتھ ہوتا ہے۔ وہ آسمان کی بادشاہی کا اَمن خود میں لیے چلتا ہے اور وہ اِس طرح اُس اَمن کو دُنیا میں بھی لاتا ہے۔ وہ اچھی چیزوں کے لئے شکرگزاری کرتا اور خوشی سے بھرا ہوتا ہے، لیکن وہ اُن مشکلات کو بھی برداشت کرتا ہے جن کا وہ سامنا کرتا ہے۔ خُدا کی راہ میں ایسی مضبوطی اِن دُنیاوی کاموں کے دوران بھی ممکن ہے۔
خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور اپنی روزمرہ کی عادات میں دُعا کو شامل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!