September 18, 2024

English اردو

مقدسہ مریم کے لئے اپنے آپ کو وقف کرنے کا عمل

سب سے مقدس تثلیث: ہمارا آسمانی باپ جس نے مقدسہ مریم کو اُن کی پاکیزگی کی وجہ سے چُنا، رُوحُ القُدس جس نے مقدسہ مریم کو آپ کے مددگار کے طور پر چُنا اور خُدا بیٹے جس نے مقدسہ مریم کو آپ کی پاک ماں کے طور پر چُنا۔ مقدسہ مریم کے ساتھ یکجا ہوتے ہوئے، ہم آپ کی شان کو پاک مانتے ہیں اور ہم آپ کی عظیم حکومت اور اقتدار کو تسلیم کرتے ہیں۔

اے مقدس تثلیث، ہم امریکا کو مقدسہ مریم کے ہاتھ میں دیتے ہیں تاکہ وہ یہ ملک آپ کے سامنے پیش کریں۔ اُن کے ذریعے ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ آپ نے یہاں سہولیات اور آزادی فراہم کیں۔ مقدسہ مریم کی سفارش پر امریکا کے کیتھولک گرجاگھروں پر اپنے رحم کی نظر کر۔ ہمیں امن عطا کر۔ ہمارے ملک کے صدر اور حکومت کے تمام ارکان پر اپنا رحم فرما۔ ہمیں انصاف سے بھری معیشت عطا فرما۔

ہمارے دارالحکومت، صنعت اور مزدوروں پر اپنا رحم فرما۔ اے خُدا پوری قوم کی زندگیوں کی حفاظت فرما۔ ہمارے بچوں کی معصومیت کی حفاظت فرما۔ ہمیں مذہبی طلب جیسا قیمتی تحفہ عطا کر۔ ہماری مقدسہ ماں کی سفارش کے ذریعے بیماروں، غریبوں، گنہگاروں اور اُن سب پر رحم فرما جو ضرورتمندہ ہیں۔ مقدسہ مریم، پاک کنواری، ہماری ماں، ہمارے ملک کی سرپرست، ہم آپ کو اپنا سارا جلال اور اعزاز دیتے ہیں اور اپنے آپ کو آپ کے حوالے کرتے ہیں۔ آپ مشکلات سے ہماری حفاظت فرمائیں۔ ہمارے لئے دُعا کریں، کہ ہم آپ اور آپ کے مقدس بیٹے کے مطابق عمل کریں۔ ہم خُدا کی خدمت کرتے ہوئے جییں اور مریں۔ آمین!

RELATED ARTICLES