November 21, 2024

English Spanish اردو Hindi

مقدّس فرانسس زیویر کیتھولک کمیونٹی سینٹر, گھکا متر, پاکستان

گھکا متر پاکستان کے صوبہ پنجاب میں واقع ایک چھوٹا سا گاؤں ہے جس کی آبادی تقریباً 5000 ہے۔ یہاں کی بڑی تعداد مسلمانوں پر مشتمل ہے لیکن اس گاؤں میں تقریباً 1000 ایسے مسیحی بھی بستے ہیں جو شدید غربت کا شکار ہیں اور انپڑھ ہونے کی وجہ سے یہ گھریلو کارکنوں یا اینٹوں کی بھٹیوں میں مزدوروں کے طور پر کام کرتے ہیں، جہاں اکثر ان کے ساتھ غیرانسانی طور پر غلاموں کی طرح سلوک کیا جاتا ہے۔

ان کی زندگیوں کا روحانی حصہ بھی خالی ہے کیونکہ اس گاؤں میں کوئی کیتھولک گرجاگھر موجود نہیں ہے۔ سب سے قریبی گرجاگھر 5 کلومیٹر کی دوری پر گوجرانوالہ کے ٹھٹھا فقیراللہ گاؤں میں واقع ہے۔ اگر وہ مناسب طریقے سے اپنے خاندانوں کو پالنے کے قابل بھی نہیں ہیں تو روزانہ یا ہر ہفتے کیسے گرجاگھر میں شرکت کرنے کے لئے 5 کلومیٹر دور ٹھٹھا فقیراللہ کا سفر کریں گے؟

خُدا کے کلام کی روحانی ضرورت کا احساس کرتے ہوئے ہم نے اس چھوٹے سے گاؤں میں “مقدّس فرانسس زیویر کیتھولک کمیونٹی سینٹر” قائم کیا ہے۔ ہم سب مقدّس فرانسس زیویر سے متاثر ہیں کیونکہ انہوں نے پوری دنیا کا سفر کیا یہ جانتے ہوئے کہ کئی لوگ صرف اس وجہ سے مسیح کو نہیں اپناتے ہیں کیونکہ ان کے پاس کوئی منادی کرنے والا، تربیت دینے والا اور خُدا کا کلام سکھانے والا نہیں ہوتا ہے۔

یہ کیتھولک کمیونٹی سینٹر بالغوں کے لئے بائبل کی تعلیمات، بچوں کے لئے کیٹی کیزم، کیتھولک روح کے مابین روحانی میٹنگ، سیر و تفریح اور کھیلوں کی تقریبات منظم کرتا ہے اور ساتھ ہی لوگوں کو گہرائی اور شدت سے خُدا کے احکام جاننے اور دوسروں کے ساتھ خُدا کے کلام کو بانٹنے کی تعلیم حاصل کرنے میں ان کی مدد کرتا ہے۔ تعلیمی پروگرام کا حصہ ہونے کے سبب سے طالب علموں کو بائبل، کیتھولک کتابیں ، CD’s اور DVD’s فراہم کی جاتی ہیں جن میں خُدا کے کلام کی روشنی ان کی مادری زبان میں موجود ہوگی، جیسے اردو یا پنجابی۔

ہم ایسے کیتھولک کمیونٹی سینٹر پاکستان کے ان چھوٹے چھوٹے گاؤں اور شہروں میں قائم کرنا چاہتے ہیں جہاں کوئی کیتھولک گرجاگھر نہیں ہے، کوئی ان لوگوں کی تعلیم برقرار رکھنے والا نہیں جو پیدائشی کیتھولک ہوتے ہیں، اور نا ہی ان لوگوں کی مدد کرنے کے لئے کوئی موجود ہے جو ابھی تک یسوع مسیح سے نجات کے سچ سے ناواقف ہیں۔

گھکا متر گاؤں میں موجود “مقدّس فرانسس زیویر کیتھولک کمیونٹی سینٹر” کو برقرار رکھنے کے لئے اور پاکستان میں دیگر کئی ایسے سینٹر قائم کرنے کے لئے ہمیں آپ کی بےلوث مدد کی ضرورت ہے۔ آپ کی یہ مدد ہزاروں مسیحیوں کی زندگی میں مثبت بدلاؤ لا سکتی ہے۔ برائے مہربانی آج ہی ہماری ویب سائٹ کے ذریعے ہم سے رابطہ کیجئے اور ہمیں یہ جاننے کا موقع دیجئے کہ اگر خُدا نے اس مشن کا حصہ بننے کے لئے آپ کو آواز دی ہے۔

اد مایوریم دے گلوریم – خُدا کے نام کو زیادہ سے زیادہ جلال کے لئے. آمین!

RELATED ARTICLES