September 18, 2024

اردو

کیا ہم تصورات میں خُدا کو سمجھ سکتے ہیں؟

کیا ہم تصورات میں خدا کو سمجھ سکتے ہیں - کیا اُس کے بارے میں بہ معنی بات کرنا ممکن ہے

کیا ہم تصورات میں خُدا کو سمجھ سکتے ہیں؟ کیا اُس کے بارے میں بہ معنی بات کرنا ممکن ہے؟

اگرچہ ہم انسان محدود سوچ رکھتے ہیں اور خُدا کی لاتعداد عظمت کبھی بھی انسانی تصورات میں مکمل طور پر نہیں بیٹھ سکتی، اس کے باوجود ہم خُدا کے بارے میں صحیح طور پر بات کر سکتے ہیں۔ خُدا کے بارے میں کسی چیز کا اظہار کرنے کے لئے ہم الگ الگ طرح کی تصاویر اور محدود خیالات کا استعمال کرتے ہیں۔

جو کچھ بھی ہم خُدا کے بارے میں کہتے ہیں وہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہماری زبان اور الفاظ خُدا کی عظمت کے برابر نہیں ہو سکتے ہیں۔ اس لئے خُدا کے بارے میں بات کرتے وقت ہمیں اپنے الفاظ کو صاف اور بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ اِسی لئے آپ سب بھی اپنے الفاظ پر غور کریں کیونکہ خُدا نے ہمارے لئے بہت کچھ کیا ہے اور ہمیں ہر نعمت سے نوازا ہے۔ خُداوند کا شکرادا کریں۔ اُس کی تعریف کریں اور حمد گائیں۔ خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام خوشیاں عطا کرے، اور آپ سب کی زندگی کی تمام مشکلات کو دور کرے۔ آمین

RELATED ARTICLES