خُدا نے ہمارے دلوں کے اندر اس کی تلاش کرنے کی ایک خصوصی چاہت سمبھالی ہے۔ مقدّس اگستین کا کہنا ہے، ” تو نے ہمیں اپنے لئے بنایا، اور ہمارا دل اس وقت تک بے چین رہے گا جب تک کہ اسے تجھ میں چین نا آ جائے”۔ ہم خُدا کے لئے موجود اس چاہت کو مذہب کہتے ہیں۔
انسان کے لئے خُدا تلاش کرنا ایک قدرتی عمل ہے۔ حق اور خوشحالی حاصل کرنے کے لئے ہماری کوششیں بالآخر ایک ایسی ہستی کی تلاش ہے جو سراسر ہمیں سہارا دیتی ہے، ہمیشہ ہمیں مطمعین کرتی ہے اور اپنی عبادت کرنے کے لئے ہمیں توفیق دیتی ہے۔
انسان اس وقت تک کبھی بھی اپنی پہچان مکمل طرح سے نہیں جان سکتا جب تک کہ وہ خُدا کی تلاش مکمل نا کر لے۔ مقدّس ایڈتھ کا کہنا ہے “جو حق کی تلاش کرتا ہے وہ خُدا کی تلاش کرتا ہے، چاہے اسے اس بات کا احساس ہو یا نا ہو”۔ خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کی زندگی کی تمام مشکلات کو دور کرے، اور آپ سب اپنی زندگیوں میں خُداوند کے فضل سے خوش رہیں۔ مسیح یسوع کے بابرکت، جلالی اور پاک نام میں آمین!