July 27, 2024

English Spanish اردو

ہمیں نجات دہندہ کی ضرورت کیوں ہے؟

ہمیں نجات دہندہ کی ضرورت کیوں ہے - Online Urdu Bible Study - Urdu Catholic

بائبل ہمیں یہ بتاتی ہے کہ ہم سب نے گناہ کیا اور ہم سب شیطانی عمل کرنے میں شامل ہیں. ہمارے گناہ ہمیں خُدا سے الگ کرتے ہیں اور ہمیں ابدی سزا کے عذاب میں ڈالتے ہیں. جب تک ہم خُدا کے خلاف گناہ نہیں کرتے صرف خُدا ہی ہمیں گناہوں سے معافی دلا سکتا ہے جس کی ہمیں ضرورت ہے. ہم اپنے آپ میں اتنے طاقتور نہیں ہیں کہ گناہوں کے نتائج کو مٹا سکیں. ہمارے گناہ خُدا کے عذاب اور فیصلے کے حقدار ہیں. ابدی خُدا کے خلاف گناہ کرنے کی کبھی نہ ختم ہونے والی سزا ہے. اس لئے ہمیں ایک نجات دہندہ کی ضرورت ہے۔ بہت سے لوگ یسوع مسیح کے نجات دہندہ ہونے کا اقرار نہیں کرتے ہیں، کیونکہ اُن کو اس کی ضرورت کا احساس نہیں. لیکن ہر کوئی گنہگار پیدا ہوأ اور ہر کسی کو نجات کی ضرورت ہے. مطلب یہ ہے کہ آپ کو اور مجھے یسوع مسیح کی نجات دہندہ کے طور پر ضرورت ہے. صرف یسوع مسیح میں یہ طاقت ہے کہ وہ پوری دنیا کو گناہوں سے نجات دلا سکے. اُس نے سب کو نجات کی پیشکش کی ہے. اب یہ آپ کا اور میرا فیصلہ ہے کہ ہم اس کی نجات کو حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں یا نہیں۔

خُداوند یسوع مسیح زمین پر آئے اور انہوں نے زمین پر جان دی. یسوع مسیح کی موت ہمارے گناہوں کا عطیہ ہے. یسوع مسیح نے مر کر ہمارے گناہوں کا جرمانہ دیا. خُداوند یسوع مسیح نے وہ قیمت دی جو ہمیں اب دینے کی ضرورت نہیں. خُداوند یسوع مسیح کی موت پر فتح نے یہ بات ثابت کر دی تھی کہ ہمارے گناہوں کا جرمانہ عطا کرنے کے لیے اس کی قربانی کافی ہے اور اِسی وجہ سے یسوع مسیح ہی ہمارا نجات دہندہ ہے. کیا آپ یسوع مسیح کو اپنا نجات دہندہ قبول کرتے ہیں؟

بہت سے لوگوں کی نظروں میں چرچ جانا، رسم و رواج ادا کرنا اور گناہ نہ کرنا مسیحیت ہے. جبکہ حقیقت میں یہ مسیحیت نہیں ہے، سچی مسیحیت یسوع کے ساتھ ذاتی رشتہ ہے. خُداوند یسوع مسیح کو اپنا نجات دہندہ قبول کرنے کا مطلب ہے اپنا ایمان اور یقین اُس پر رکھنا. کوئی بھی کچھ نیکیاں کر کے دوسرے کے ایمان سے نجات حاصل نہیں کر سکتا اور نہ ہی کوئی معاف کیا جاتا ہے. نجات کا صرف ایک ہی راستہ ہے کہ ذاتی طور پر خُداوند یسوع مسیح کو اپنا نجات دہندہ قبول کریں، اس کی موت پر یقین رکھیں اور یہ ایمان رکھیں کہ اُس نے مر کر ہمارے گناہوں کا فدیہ دیا ہے اور اِسی طرح یہ ایمان رکھیں کہ اُس نے موت پر فتح پائی اور ہماری ابدی زندگی کی ضمانت دی. کیا آپ نے کبھی ایسا کیا ہے؟

اگر آپ خُداوند یسوع مسیح کو اپنا ذاتی نجات دہندہ قبول کرنا چاہتے ہیں تو مندرجہ ذیل الفاظ خُداوند سے کہیے. لیکن یاد رکھیں کہ یہ دعا یا اور کوئی دعا آپ کو نجات نہیں دے سکتی. صرف خُداوند یسوع مسیح کی صلیبی موت اور خُداوند پر ایمان رکھنا آپ کو گناہوں سے بچا سکتا ہے. ایمان کا اظہار، شکر اور نجات حاصل کرنے کا صرف یہی راستہ ہے۔

“اے خُداوند میں جانتا ہوں کہ میں نے آپ کے سامنے گناہ کِیا اور سزا کا حقدار ہوں، میں ایمان رکھتا ہوں کہ اگر میں خُداوند یسوع مسیح پر ایمان رکھوں گا تو مجھے معافی مل سکتی ہے تاکہ میں نجات حاصل کرنے کے لیے آپ سے معافی کی پیشکش قبول کر سکوں. میں خُداوند یسوع مسیح کو اپنا نجات دہندہ قبول کرتا ہوں. میں اِن تمام برکات اور بخشش کے لیے آپ کا شکرادا کرتا ہوں”۔ آمین!

RELATED ARTICLES