January 15, 2025

اردو

فن کیسے خوبصورتی اور سچائی میں حائل ہوتا ہے؟

فن کیسے خوبصورتی اور سچائی میں حائل ہوتا ہے؟ - سچائی اور خوبصورتی کا ذریعہ

فن کیسے خوبصورتی اور سچائی میں حائل ہوتا ہے؟

سچائی اور خوبصورتی ایک دوسرے سے تعلق رکھتے ہیں کیونکہ خُدا سچائی اور خوبصورتی کا ذریعہ ہے۔ اِسی لئے فن جو کہ خوبصورتی کو ظاہر کرتا ہے وہ تمام چیزوں اور خُدا کی طرف ایک خاص رستہ ہے۔ جو کُچھ الفاظ میں نہیں بتایا جا سکتا یا خیالات کے ذریعے نہیں بیان کیا جا سکتا تو اُسے فن کی روشنی میں بیان کیا جاتا ہے۔ ” یہ اِنسان کی اندرونی بے اِنتہا خوبصورتی کو آزادانہ طور پر ظاہر کرتا ہے ” ( سی سی سی 2501 )۔

ایک فنکار میں تقریباً خُدا کی تخلیقی صلاحیت، مثال اور اِنسانی مہارت پائی جاتی ہے تاکہ کسی نئی چیز کو سہی شکل دی جائے، حقیقت کا وہ پہلو جسے پہلے نا دیکھا گیا ہو۔ ایک فن خود میں اختتام نہیں ہے۔ اِسے لوگوں کو ترقی دینا، اُنہیں اقدام پر قائم رکھنا اور اُنہیں بہتر بنانا چاہیے، جس میں اِسے اُن کی رہنمائی کرنی چاہیے کہ وہ خُدا کی عبادت اور شکرگزاری کریں۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES