میڈیا کے ذریعے کیا خطرات ظاہر ہو سکتے ہیں؟
بہت سے لوگ، خاص طور پر بچے یہ سوچتے ہیں کہ جو کچھ بھی وہ میڈیا کے ذریعے دیکھ رہے ہیں وہ حقیقت ہے۔ اگر تفریح کے نام پر تشدد ظاہر کیا جا رہا ہے، معاشرتی مخالفت کو دکھایا جا رہا ہے اور اِنسانی جنسیت کو گرایا جا رہا ہے، تو میڈیا کے ذمہ دار لوگ اور اِسے چلانے والے حکمران اِس عظیم گُناہ میں شامل ہوتے ہیں، جسے روکا جانا چاہیے۔ جو لوگ میڈیا میں کام کرتے ہیں اُنہیں اِس حقیقت سے آگاہ رہنا چاہیے کہ اُن کی پیداوار کے تعلیمی اثرات بھی ہیں۔
نوجوانوں کو مسلسل یہ جاننے کے لئے اپنا جائزہ لینا چاہیے کہ کیا وہ میڈیا کو آزادانہ طور پر ایک فاصلے میں رہتے ہوئے استعمال کرنے کے قابل ہیں یا کیا وہ ایک مخصوص میڈیا کے عادی ہو گئے ہیں؟ ہر شخص اپنی رُوح کا ذمہ دار ہے۔ وہ لوگ جو نفرت، تشدد اور میڈیا میں فحاشی قائم کرتے ہیں، وہ رُوحانی طور پر مردہ ہو جاتے ہیں اور وہ خود کو نقصان بھی پُہنچاتے ہیں۔
خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور نیک حکمران ملنے کے لئے دُعا کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!