November 22, 2024

اردو

جنسیت کا مُحبت سے کیا تعلق ہے؟

جنسیت کا مُحبت سے کیا تعلق ہے؟ - سچی قابل اعتماد مُحبت - جنسی یکجہتی

جنسیت کو مُحبت سے الگ نہیں ہونا چاہیے بلکہ اُن کا یکجا ہونا بھی ضروری ہے۔ جنسیت کے عمل میں سچی قابل اعتماد مُحبت کی ضرورت ہوتی ہے۔ جب جنسیت مُحبت سے الگ کی جاتی ہے اور اِسے صرف خود کے اطمینان کے لئے استعمال کیا جاتا ہے تو اِس کے ذریعے مرد اور عورت کے درمیان جنسی یکجہتی تباہ ہو جاتی ہے۔ جنسی یکجہتی جسمانی طور پر مُحبت کو خوبصورتی سے بیان کرتی ہے۔

جو لوگ مُحبت کے بغیر جنسیت کی خواہش رکھتے ہیں تو ایسے لوگ جھوٹے ہیں کیونکہ اُن کی جسمانی یکجہتی اُن کے دِلوں کی یکجہتی کو ظاہر نہیں کرتی ہے۔ جو شخص مُحبت کے ذریعے اپنے جسم کو عمل میں نہیں لاتا تو وہ اپنے جسم اور رُوح کو نقصان پہنچاتا ہے۔ جس میں جنسیت غیر اِنسانی عمل بن جاتی ہے۔ یہ خود کی جسمانی خوشی پوری کرنے سے بھی بُرا عمل ہے اور جس میں ایک شخص خود میں بہت زیادہ گِر جاتا ہے۔

شادی کے رشتے میں ایک کامل مُحبت کے ذریعے ہی جنسیت قائم ہوتی ہے جس کا اِنسانی طور پر تجربہ حاصل کیا جا سکتا ہے اور یہ کبھی نہ ختم ہونے والی مُحبت قائم کرتی ہے۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES