January 15, 2025

اردو

ایک اِختیار کو سہی طرح سے کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے؟

ایک اِختیار کو سہی طرح سے کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے؟ - شاگِردوں کے پاؤں دھونا

ایک اِختیار کو سہی طرح سے کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے؟

ایک اِختیار کا تب ہی سہی استعمال کیا جا سکتا ہے جب اُسے یسوع مسیح کی خدمت کے مطابق سمجھا جائے۔ ایک شخص کو اِسے اپنی مرضی کے مطابق استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ یسوع مسیح نے ہمیں اِس حوالے سے تعلیم دی ہے کہ ایک اِختیار پر کیسے عمل ہونا چاہیے۔ سب سے عظیم اِختیار رکھتے ہوئے یسوع مسیح نے دوسروں کی خدمت کی اور خود کے لئے سب سے آخری جگہ مقرر کی۔ یہاں تک کہ یسوع مسیح نے اپنے شاگِردوں کے پاؤں بھی دھوئے ( یُوحنّا 13 باب 1 سے 20 آیت )۔ والدین، اُساتذہ اور اعلیٰ افسران کو اُن کے اِختیار خُدا کی طرف سے دیے گئے ہیں۔

یہ اِختیار اُنہیں اِس لئے نہیں دیے گئے کہ وہ اِن اِختیارات پر حکمرانی کرتے ہوئے اُن لوگوں کا خیال نہ رکھیں جو اُن کی نگرانی میں ہیں بلکہ اُنہیں یہ اِختیار اِس لئے دیے گئے ہیں کہ وہ اِنہیں سمجھتے ہوئے اپنی رہنمائی کے عمل کو خدمت کے طور پر سر انجام دیں۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES