September 19, 2024

اردو

ہم خُدا کی عبادت کیوں کرتے ہیں؟

ہم خُدا کی عبادت کیوں کرتے ہیں؟ - دُنیاوی قوتوں کی خدمت - خُدا کو سِجدہ

ہم خُدا کی عبادت کیوں کرتے ہیں؟

ہم خُدا کی عبادت اِس لئے کرتے ہیں کیونکہ وہ ہر جگہ موجود ہے۔ کیونکہ عبادت کے ساتھ ساتھ تعظیم خُدا کے مکاشفہ اور اُس کی موجودگی کو محسوس کرنے کا سہی راستہ ہے۔

متّی 4 باب 10 آیت: ” یِسُوع نے اُس سے کہا اَے شَیطان دُور ہو کِیُونکہ لِکھا ہے کہ تُو خُداوند اپنے خُدا کو سِجدہ کر اور صِرف اُسی کی عبادت کر”۔

البتہ خُدا کی عبادت کرنا اِنسان کے لئے فائدہ مند بھی ہے کیونکہ یہ اِنسان کو دُنیاوی قوتوں کی خدمت سے آزاد کرتی ہے۔ جب خُدا کی عبادت نہیں کی جاتی، جب خُدا کو زندگی اور موت کے خُداوند کے طور پر نہیں مانا جاتا، تو دوسرے لوگ اِس چیز کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے لوگوں کو غلط راستے پر لاتے ہیں اور وہ اِنسانی وقار کو خطرے کا شکار بنا دیتے ہیں۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES