September 20, 2024

اردو

اَے اُستاد مَیں کَون سی نیکی کرُوں تاکہ ہمیشہ کی زِندگی پاؤُں؟

اَے اُستاد مَیں کَون سی نیکی کرُوں تاکہ ہمیشہ کی زِندگی پاؤُں؟ - ایک پاک زندگی اور احکام پر عمل

مقدس کلام میں ایک شخص نے یسوع مسیح سے یہ سوال پوچھا کہ:

متّی 19 باب 16 آیت: ” اور دیکھو ایک شخص نے پاس آکر اُس سے کہا اَے اُستاد مَیں کَون سی نیکی کرُوں تاکہ ہمیشہ کی زِندگی پاؤُں؟ ” ؟

متّی 19 باب 17 آیت: ” اُس نے اُس سے کہا کہ تُو مُجھ سے نیکی کی بابت کیوں پُوچھتا ہے؟ نیک تو ایک ہی ہے لیکن اگر تُو زِندگی میں داخِل ہونا چاہتا ہے تو حُکموں پر عمل کر “۔

جس میں وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ:

متّی 19 باب 21 آیت: ” یِسُوؔع نے اُس سے کہا اگر تُو کامِل ہونا چاہتا ہے تو جا اپنا مال و اسباب بیچ کر غرِیبوں کو دے۔ تُجھے آسمان پر خزانہ مِلے گا اور آکر میرے پِیچھے ہو لے “۔

مسیحیت ایک پاک زندگی اور احکام پر عمل کرنے سے کئی زیادہ بڑھ کر ہے۔ مسیحی ہونا یسوع مسیح کے ساتھ ایک زندہ رشتہ قائم کرنا ہے۔ ایک مسیحی ذاتی طور پر گہرائی سے خود کو خُداوند کے ساتھ یکجا کرتا ہے اور وہ اُن کے ساتھ اُس راستے پر چلتے ہیں جو حقیقی زندگی کی طرف اُن کی رہنمائی کرتا ہے۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع اُستاد کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES