December 26, 2024

اردو

ایک پاک ذمہ دار زندگی گزارنے میں کلیسیا ہماری کیسے مدد کرتی ہے؟

ایک پاک ذمہ دار زندگی گزارنے میں کلیسیا ہماری کیسے مدد کرتی ہے؟ - رُوح کی آگ

ایک پاک ذمہ دار زندگی گزارنے میں کلیسیا ہماری کیسے مدد کرتی ہے؟

کلیسیا میں ہم بپتسمہ حاصل کرتے ہیں۔ کلیسیا میں ہم وہ اِیمان حاصل کرتے ہیں جو کلیسیا نے صدیوں سے محفوظ رکھا ہوأ ہے۔ کلیسیا میں ہم خُدا کے زندہ کلام کو سُنتے ہیں اور ہم یہ سیکھتے ہیں کہ ہمیں خُدا کو خوش کرنے کے لئے کیسے زندگی گزارنی چاہیے۔ ساکرامینٹ جو یسوع مسیح نے اپنے شاگِردوں کو عطا کیے، اُن کے ذریعے کلیسیا بڑھتی، مضبوط ہوتی اور ہمیں تسلی دیتی ہے۔ کلیسیا میں مقدسین کے پاک رُوح کی آگ موجود ہوتی ہے جس کے ذریعے ہمارے دِل روشن ہوتے ہیں۔

کلیسیا میں پاک شراکت کی خوشی منائی جاتی ہے جس میں یسوع مسیح کی قربانی اور قوت ہمارے سامنے اِس طرح ظاہر کی جاتی ہے کہ یسوع مسیح کے ساتھ یکجا ہوتے ہوئے، ہم اُن کا بدن بن جاتے اور اُن کی قوت کے ذریعے جیتے ہیں۔ کلیسیا کی اِنسانی کمزوری کے باوجود بھی کوئی شخص اُس سے الگ ہوتے ہوئے حقیقی مسیحی نہیں ہو سکتا۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES