September 20, 2024

اردو

ایک معاشرے میں اِنصاف کیسے قائم ہوتا ہے؟

ایک معاشرے میں اِنصاف کیسے قائم ہوتا ہے؟ - معاشرتی اِنصاف - اِنسانی وقار کی عزت

ایک معاشرے میں اِنصاف کیسے قائم ہوتا ہے؟

معاشرتی اِنصاف وہاں قائم ہوتا ہے جہاں ہر شخص کے وقار کی عزت کی جاتی ہے اور اُن کے حقوق کو تحفظ دیا جاتا ہے۔ جہاں وہ حقیقی طور پر فتح پاتے ہیں۔ اِن سب میں ایک شخص کو اِس بات کا بھی حق ہے کہ وہ معاشرے کی سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی زندگی میں حصہ لے۔ مکمل اِنصاف کی بُنیاد اِنسانی وقار کی عزت کرنے پر ہے۔ ” جن کا دفاع اور ترقی خالق کے ذریعے ہمیں دی گئی ہے، جن کی طرف مرد و عورت تاریخ کے ہر لمحے میں سختی اور ذمہ داری سے گہرائی میں ہیں ” ( پوپ جان پال دوئم، انسائیکلیکل سولیکیتودو رائی سوشلس، 1987 میں شائع کیا گیا )۔

اِنسانی حقوق اُن کے وقار کا نتیجہ ہیں، جس میں کوئی بھی صورت حال اُنہیں ختم اور تبدیل نہیں کر سکتی۔ ریاستیں اور اِختیارات جو اِن حقوق کو اپنے قدموں کے نیچے روند دیتے ہیں وہ نہ اِنصاف حکومتیں ہیں، اِس طرح وہ اپنے اِختیارات بھی کھو دیتے ہیں۔ ایک معاشرہ قوانین کے ذریعے کامل نہیں ہوتا بلکہ یہ اپنے پڑوسیوں کے ساتھ مُحبت کرنے سے کامل ہوتا ہے۔ جو ہر شخص کو اِس قابل بناتا ہے کہ وہ کسی بھی اعتراض کے بغیر اپنے پڑوسی سے اپنے جیسی مُحبت رکھے ( جی ایس 27، 1 )۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES