کیا بپتسمہ ہی حقیقت میں نجات حاصل کرنے کا واحد ذریعہ ہے؟
وہ سب لوگ جنہوں نے انجیل مقدس حاصل کی ہے اور یہ جانتے ہیں کہ یسوع مسیح ہی ” راہ، حق اور زندگی ” ہیں:
یُوحنا 14 باب 6 آیت: ” یِسُوؔع نے اُس سے کہا کہ راہ اور حق اور زِندگی مَیں ہُوں۔ کوئی میرے وسِیلہ کے بغَیر باپ کے پاس نہیں آتا “۔
بپتسمہ خُدا کے پاس آنے کا اور نجات پانے کا واحد ذریعہ ہے۔ اُسی طرح، البتہ یہ بھی سچ ہے کہ یسوع مسیح نے تمام اِنسانیت کی خاطر جان دی۔ لہٰذا وہ تمام اِنسان جنہیں یسوع مسیح اور ایمان کے بارے میں جاننے کا موقع نہیں ملا، لیکن راستبازی کے ساتھ خُدا سے اُمید رکھتے ہیں اور وہ اپنے ضمیر کے مطابق زندگی گزارتے ہیں تو وہ بھی نجات پاتے ہیں ( جسے آرزو کا بپتسمہ کہتے ہیں )۔ خُدا نے نجات کو ساکرامینٹ پر انحصار کیا ہے۔
لہٰذا کلیسیا کو اِنہیں مکمل طرح سے تمام اِنسانیت تک پہنچانا چاہیے۔ کلیسیا کا اپنے مشنری کام میں ہار مان جانا خُدا کے مقصد کے ساتھ دھوکا کرنا ہو گا۔ البتہ خُدا خود اپنے ساکرامینٹ پر انحصار نہیں کرتا۔ اُن جگہوں پر جہاں کلیسیا کا کوئی وجود نہیں ہے یا جہاں کلیسیا کو کامیابی نہیں ملی، چاہے اِس میں کلیسیا کی اپنی غلطی ہو یا کوئی دوسری وجوہات ہوں، وہاں خُدا خود اپنے لوگوں کے لئے نجات کا ذریعہ مہیا کرتا ہے۔
خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!