September 19, 2024

اردو

بپتسمہ میں کیا ہوتا ہے؟

بپتسمہ میں کیا ہوتا ہے؟ - یسوع مسیح کے بدن کا حصہ - گناہ سے چُھٹکارا حاصل

بپتسمہ میں کیا ہوتا ہے؟

بپتسمہ میں ہم یسوع مسیح کے بدن کا حصہ، ہمارے نجات دہندہ کے بہن بھائی اور خُدا کے بیٹے بیٹیاں بن جاتے ہیں۔ ہم گناہ سے آزادی، موت سے چُھٹکارا اور نجات کی خوشی کی زندگی کا حصہ بن جاتے ہیں۔ بپتسمہ حاصل کرنے سے مُراد یہ ہے کہ میری اپنی زندگی کی کہانی خُدا کی بے اِنتہا مُحبت میں شامل ہو گئی ہے۔ پوپ بینیڈکٹ سولویں یہ کہتے ہیں کہ ” ہماری زندگی اب مسیح سے تعلق رکھتی ہے اور اِن کا ہم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔۔۔ اُن کی طرف اور یقیناً ہم اُن کی مُحبت میں تیار ہوتے ہیں۔ اِس طرح ہم خوف سے آزاد ہیں۔ ہم جہاں بھی جائیں وہ ہمیں گھیرے میں لیتے اور ہمیں سمبھالتے ہیں۔ وہ جو خود زندگی ہیں “۔

( 7 اپریل، 2007 )

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES