September 20, 2024

اردو

ہر سال عبادت کے آداب کیوں دہرائے جاتے ہیں؟

ہر سال عبادت کے آداب کیوں دہرائے جاتے ہیں؟ - مسیحیوں کا عظیم تہوار

ہر سال عبادت کے آداب کیوں دہرائے جاتے ہیں؟

جیسے ہم ہر سال سالگرہ یا شادی کی سالگرہ مناتے ہیں ویسے ہی عبادت کے آداب بھی ہر سال منائے جاتے ہیں جو مسیحیوں کی نجات کی تاریخ میں تمام تہواروں میں سب سے اہم دِن ہے۔ جس میں ایک ضروری فرق یہ ہے کہ تمام وقت خُدا کے لئے ہوتا ہے۔ یسوع مسیح کی زندگی کی یادگاریاں اور تعلیمات ہمیں ایک ہی وقت میں زندہ خُدا سے ملاتی ہیں۔ ڈینش کے فلسفی سرین کیاکیکورد نے ایک بار کہا کہ: ” یا تو ہم یسوع مسیح کے معاصر ہیں یا ہمارا اِس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے “۔

ایمان کے ساتھ کلیسیا کے سالانہ دِن پر عمل کر کے ہم یقیناً یسوع مسیح کے معاصر بنتے ہیں۔ اِس لئے نہیں کہ ہم خود کو اُن کی زندگی اور وقت کا اہم حصہ تصور کریں بلکہ ہم یہ سوچیں کہ اگر میں اِس طرح اُن کے لئے اپنی زندگی میں جگہ بناؤں تو وہ میری زندگی اور وقت میں آتے ہیں، جس میں اُن کی شفا اور معافی موجود ہے، جس میں اُن کے دوبارہ جی اُٹھنے کی بے اِنتہا قوت بھی شامل ہے۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES