November 24, 2024

اردو

اگر ہم یسوع مسیح پر بھروسا رکھتے ہیں تو وہ مرنے کے بعد ہماری کیسے مدد کرسکتے ہیں؟

اگر ہم یسوع مسیح پر بھروسا رکھتے ہیں تو وہ مرنے کے بعد ہماری کیسے مدد کرسکتے ہیں؟ - صلیب پر قربانی

اگر ہم یسوع مسیح پر بھروسا رکھتے ہیں تو وہ مرنے کے بعد ہماری کیسے مدد کرسکتے ہیں؟

یسوع مسیح ہمیں ملنے آتے ہیں اور ہمیشہ کی زندگی میں وہ ہماری رہنمائی کرتے ہیں۔ ” یہ موت نہ ہوگی، لیکن خُدا مُجھے لے جائے گا ” ( لیسیوکس کے مقدس تیریس )۔ یسوع مسیح کی مشکلات اور موت کے نظریے میں موت خود آسان ہو سکتی ہے۔ باپ کے لئے مُحبت اور بھروسے کے عمل میں ہم ” ہاں ” کہہ سکتے ہیں جیسے یسوع مسیح نے گتھسی مین کے باغ میں کیا۔ ایسے عمل کو ” رُوح کی قربانی ” کہتے ہیں۔

جس میں مرتا ہوأ آدمی خود کو یسوع مسیح کی صلیب پر قربانی کے ساتھ یکجا کرتا ہے۔ جو کوئی بھی ایسے مرتا ہے جس میں وہ خُدا پر بھروسا رکھتا، لوگوں کے ساتھ امن سے رہتا اور اِسی طرح گناہوں کے بغیر رہا ہے وہ زندہ یسوع مسیح کے ساتھ یکجہتی میں جاتا ہے۔ ہماری موت ہمیں صرف اُن کے ہاتھوں میں لے کر جاتی ہے۔ جو شخص مرتا ہے وہ کسی دوسری جگہ نہیں جاتا بلکہ وہ خُدا کی محبت میں اُس کے گھر جاتا ہے۔ جس نے اُسے بنایا ہے۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES