” رسولوں کی یکجہتی ” سے کیا مُراد ہے؟
” رسولوں کی یکجہتی ” اُن تمام لوگوں سے بنتی ہے جن کی اُمید یسوع مسیح میں ہے اور جو بپتسمہ کے ذریعے مسیح سے تعلق رکھتے ہیں، چاہے وہ مر چُکے ہوں یا ابھی تک زندہ ہوں۔ کیونکہ مسیح میں ہم ایک بدن ہیں۔ ہم اُس یکجہتی میں رہتے ہیں جس میں آسمان کی بادشاہی اور زمین شامل ہیں۔ کلیسیا ہماری سوچ سے بھی زیادہ بڑی اور زندہ ہے۔ کلیسیا کے ممبران میں زندہ لوگ اور مُردہ بھی شامل ہیں ( چاہے وہ ابھی تک پاکیزگی کے عمل سے گزر رہے ہوں یا وہ پہلے سے ہی خُدا کے جلال میں ہوں )، وہ فرد جو جانے جاتے ہوں یا نامعلوم ہوں، عظیم مقدسین اور غیر معمولی شخص سب اِس میں شامل ہیں۔ یہاں تک کہ ہم موت کی دسترس سے باہر بھی ایک دوسرے کی مدد کر سکتے ہیں۔
ہم اپنے پسندیدہ سرپرستوں اور مقدسین کو پُکار سکتے ہیں، یہاں تک کہ ہم اپنے مرحوم رشتے داروں اور دوستوں کو بھی پُکار سکتے ہیں جن پر ہم ایمان رکھتے ہیں کہ وہ خُدا کے ساتھ ہیں۔ اِس کے برعکس، ہماری دُعا کی سفارش کے ذریعے ہم اپنے عزیز مرحوم کی مدد کر سکتے ہیں جو ابھی بھی پاکیزگی کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ جب کوئی فرد مشکلات برداشت کرتا ہے تو وہ مسیح کے لئے اور مسیح میں سب کے لئے فائدہ مندہ ثابت ہوتا ہے۔ اِس کے برعکس، بدقسمتی سے اِس سے یہ بھی مُراد ہے کہ ہر گناہ یکجہتی کو نقصان دیتا ہے۔
خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!