February 5, 2025

اردو

کلیسیا کو رسولوں کی کلیسیا کیوں کہا جاتا ہے؟

کلیسیا کو رسولوں کی کلیسیا کیوں کہا جاتا ہے؟ - جانشینوں کی محنت کا اثر - شروعات کی کلیسیا

کلیسیا کو رسولوں کی کلیسیا کیوں کہا جاتا ہے؟

کلیسیا کو رسولوں کی کلیسیا اِس لئے کہا جاتا ہے کیونکہ وہ رسولوں کی طرف سے قائم کی گئی تھی، جس میں اُن کی روایات شامل ہیں اور اُن کے جانشینوں کی وجہ سے آگے بڑھ رہی ہے۔ یسوع مسیح نے رسولوں کو اپنے سب سے قریبی شراکت دار کہا ہے۔ وہ اُن کے آنکھوں دیکھے گواہ تھے۔

یسوع مسیح دوبارہ زندہ ہونے کے بعد شاگِردوں کے سامنے بار بار ظاہر ہوئے۔ یسوع مسیح نے اُن پر رُوحُ القُدس نازل کیا اور اُنہیں پوری دُنیا کی طرف اپنے حکام بنا کر بھیجا۔ اُنہوں نے شروعات کی کلیسیا میں یکجہتی کی یقین دہانی قائم کی۔ اُنہوں نے اپنا مقصد اور اختیار اپنے جانشینوں، پادریوں پر ہاتھ رکھ کر اُن کو عطا کیا۔ اِس عمل کو رسولوں کی جانشینی کہتے ہیں۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES