November 24, 2024

اردو

کلیسیا مقدس کیوں ہے؟

کلیسیا مقدس کیوں ہے؟ - خُدا کی مقدس کلیسیا - کلیسیا کے تمام ممبران کی اہمیت

کلیسیا مقدس کیوں ہے؟

کلیسیا صرف اِس لئے ہی مقدس نہیں ہے کیونکہ اُس کے تمام ممبران مقدس ہیں بلکہ خُدا مقدس ہے اور وہ کلیسیا میں کام کر رہا ہے۔ کلیسیا کے تمام ممبران بپتسمہ کی وجہ سے مقدس ہوتے ہیں۔ جب بھی ہم تثلیثی خُدا کو اجازت دیتے ہیں کہ وہ ہمیں چھوئے تو ہم مُحبت میں آگے بڑھتے ہیں اور ہم مکمل طور پر مقدس ہو جاتے ہیں۔

مقدسین میں اِس لئے مُحبت نہیں ہے کہ وہ مُحبت کرنا جانتے ہیں بلکہ اِس لئے ہے کیونکہ خُدا نے اُنہیں چُھوأ ہے۔ وہ دوسروں تک وہ مُحبت پُہنچاتے ہیں جو اُنہوں نے خُدا سے حاصل کی ہے جو کہ سچا راستہ ہے۔ جب ایک بار خُدا اُنہیں گھر لے آتا ہے تو وہ کلیسیا کو بھی پاک کر دیتے ہیں کیونکہ وہ ہمارے ساتھ ” اپنی آسمان کی بادشاہی ” کو بانٹتے ہوئے ہماری رہنمائی کرتے ہیں تاکہ ہم مقدس ہو جائیں۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES