ہمیں مسیحیوں کی یکجہتی کے لئے کیا کرنا چاہیے؟
کلام اور عمل میں ہمیں مسیح کی پیروی کرنی چاہیے، جو واضح طور پر یہ چاہتے ہیں کہ ہم سب ایک ہو جائیں۔ مسیحی یکجہتی تمام مسیحیوں کے لئے فائدہ مند ہے چاہے وہ جوان ہوں یا بوڑھے۔ یکجہتی یسوع مسیح کی سب سے اہم تعلیم ہے۔ اُنہوں نے باپ سے دُعا کی:
یُوحنّا 17 باب 21 آیت: ” تاکہ وہ سب ایک ہوں یعنی جِس طرح اَے باپ! تُو مُجھ میں ہے اور مَیں تُجھ میں ہُوں وہ بھی ہم میں ہوں اور دُنیا اِیمان لائے کہ تُو ہی نے مُجھے بھیجا “۔
تقسیم ہونا مسیح کے بدن پر زخم کے برابر ہے جو تکلیف دیتے ہیں۔ تقسیم ہونا دشمنی کی طرف لے کر جاتا ہے جو کہ مسیحیوں کے ایمان اور اعتبار کو کمزور کرتا ہے۔ تقسیم ہونے کی بدنامی پر قابو پانے کے لئے ضروری ہے کہ تمام فکروں کو تبدیل کیا جائے لیکن اِس کے لئے اپنے ایمان کے بارے میں جاننا، ایک دوسرے سے بات چیت کرنا، خاص طور پر یکجہتی سے دُعا کرنا اور اِنسانیت کی مدد کے لئے مسیحیوں کے ساتھ شامل ہونا بھی ضروری ہے۔ وہ لوگ جنہیں کلیسیا میں اختیار حاصل ہے اُنہیں چاہیے کہ وہ حیاتیات کے حوالے سے بات چیت میں رکاوٹ نہ آنے دیں۔
خُداوند آپ سب کو برکت دے اور زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے، اور آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!