November 25, 2024

اردو

کیا غیر کیتھولک مسیحی بھی ہمارے بہن اور بھائی ہیں؟

کیا غیر کیتھولک مسیحی بھی ہمارے بہن اور بھائی ہیں؟ - مسیح کی کلیسیا کا حصہ

کیا غیر کیتھولک مسیحی بھی ہمارے بہن اور بھائی ہیں؟

وہ تمام لوگ جنہوں نے بپتسمہ حاصل کیا ہے وہ یسوع مسیح کی کلیسیا کا حصہ ہیں۔ اِسی لئے وہ مسیحی جو اپنے آپ کو کیتھولک کلیسیا کی یکجہتی سے دور سمجھتے ہیں وہ سچے مسیحی ہیں اور اِسی لئے وہ ہمارے بہن بھائی بھی ہیں۔ مسیح کی تعلیم کو غلط سمجھنے، اِنسانی غلطیوں اور آپس میں یکجہتی کی کمی ہونے کی وجہ سے کلیسیا سے جُدا ہونے کی کئی مثالیں سامنے آتی ہیں، عام طور پر جہاں دو نمائندے ایک دوسرے کے سامنے ہوں۔

آج کے مسیحی کلیسیا کی تاریخی تقسیم کے ذمہ دار نہیں ہیں۔ کلیسیا اور مقدس برادریوں میں رُوحُ القُدس بھی اِنسانوں کی نجات کے لئے کام کرتا ہے جو کہ کیتھولک کلیسیا سے الگ ہو چُکے ہیں۔ تمام تحفے وہاں پر ہی پائے جاتے ہیں مثال کے طور پر مقدس کلام، ساکرامینٹ، ایمان، اُمید، مُحبت اور مُقدس رُوحانیت، یہ سب حقیقت میں مسیح کی طرف سے آتے ہیں۔ جہاں مسیح کا پاک رُوح رہتا ہے وہاں نئی یکجہتی کی طرف ایک اندرونی مقدس رہنمائی ہوتی ہے۔ کیونکہ جو ایک ساتھ تعلق رکھتے ہیں وہ ایک ساتھ آگے بڑھتے ہیں۔

خُداوند آپ سب کو برکت دے اور زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے، اور آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES