January 15, 2025

اردو

کلیسیا کا کیا کام ہے؟

کلیسیا کا کیا کام ہے؟ - کلیسیا کی ذمہ داری - خُدا کی بادشاہی کو قائم کرنا - تمام اقوام کی نجات

کلیسیا کا کیا کام ہے؟

کلیسیا کا کام خُدا کی بادشاہی کو قائم کرنا ہے۔ جو یسوع مسیح کے ساتھ پہلے سے ہی شروع ہو چُکی ہے جو تمام اقوام میں بڑھ رہی ہے۔ جہاں کہیں بھی یسوع مسیح گئے اُس جگہ کو آسمانی کی بادشاہی نے چُھوا۔ خُدا کی بادشاہی کا افتتح ہو چُکا ہے، جو کہ امن اور اِنصاف کی بادشاہی ہے۔ کلیسیا خُدا کی اِس بادشاہی کی خدمت کرتی ہے۔ وہ اپنے آپ میں اختتام نہیں ہے۔ اُسے یسوع مسیح کے پیغام کو جاری رکھنا ہے۔

اُسے ایسے عمل کرنا ہے جیسے یسوع مسیح نے کیا۔ وہ یسوع مسیح کی مقدس نشانیوں کو جاری رکھتی ہے جو کہ ساکرامینٹ ہیں۔ وہ یسوع مسیح کا کلام دوسروں تک پُہنچاتی ہے۔ اِسی لئے کلیسیا اپنی کمزوریوں کے لئے زمین پر قابل اعتماد جگہ ہے جو آسمان کی بادشاہی کو ظاہر کرتی ہے۔

خُداوند آپ سب کو برکت دے اور زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے، اور آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES