November 24, 2024

اردو

یسوع مسیح کی زندگی میں رُوحُ القُدس کا کیا قردار تھا؟

یسوع مسیح کی زندگی میں رُوحُ القُدس کا کیا قردار تھا؟ - مسیح کی عظیم پیدائش - خُدا کی عِبادت

یسوع مسیح کی زندگی میں رُوحُ القُدس کا کیا قردار تھا؟

رُوحُ القُدس کے بغیر ہم یسوع مسیح کو نہیں سمجھ سکتے۔ اُن کی زندگی میں خُدا کا رُوح جسے ہم رُوحُ القُدس کہتے ہیں ایک منفرد طرح سے ظاہر ہوأ۔ رُوحُ القُدس کے ذریعے یسوع مسیح نے مقدسہ مریم کے پیٹ میں زندگی پائی۔

متّی 1 باب 18 آیت: ” اب یِسُوؔع مسِیح کی پَیدایش اِس طرح ہُوئی کہ جب اُس کی ماں مؔریم کی منگنی یُوسؔف کے ساتھ ہوگئی تو اُن کے اکٹھے ہونے سے پہلے وہ رُوحُ القُدس کی قُدرت سے حامِلہ پائی گئی “۔

اُن کی تصدیق کی کہ وہ خُدا کے پیارے بیٹے ہیں۔

لُوقا 4 باب 16 سے 19 آیات: ” اور وہ ناصؔرۃ میں آیا جہاں اُس نے پرورِش پائی تھی اور اپنے دستُور کے مُوافِق سبت کے دِن عِبادت خانہ میں گیا اور پڑھنے کو کھڑا ہُوأ۔ اور یسؔعیاہ نبی کی کِتاب اُس کو دی گئی اور کِتاب کھول کر اُس نے وہ مقام نِکالا جہاں یہ لکھا تھا کہ خُداوند کا رُوح مُجھ پر ہے۔ اِس لِئے کہ اُس نے مُجھے غرِیبوں کو خُوشخبری دینے کے لِئے مَسح کِیا۔ اُس نے مُجھے بھیجا ہے کہ قَیدیِوں کو رِہائی اور اندھوں کو بِینائی پانے کی خبر سُناؤُں۔ کُچلے ہُوؤں کو آزاد کرُوں۔ اور خُداوند کے سالِ مقبُول کی مُنادی کرُوں “۔

یسوع مسیح کی رہنمائی کی:

مرقس 1 باب 12 آیت: ” اور فی الفَور رُوح نے اُسے بیابان میں بھیج دِیا “۔

اور آخر میں اُنہیں زندہ کیا:

یُوحنّا 19 باب 30 آیت: ” پس جب یِسُوؔع نے وہ سِرکہ پِیا تو کہا کہ تمام ہُوأ اور سر جُھکا کر جان دے دی “۔

صلیب پر یسوع مسیح نے اپنی رُوح نکال دی۔ اپنے جی اُٹھنے کے بعد یسوع مسیح نے رُوحُ القُدس کو اپنے شاگِردوں کو عطا کیا۔

یُوحنّا 20 باب 22 آیت: ” اور یہ کہہ کر اُن پر پُھونکا اور اُن سے کہا رُوحُ القُدس لو “۔

اُس پر یسوع مسیح کی رُوح اُن کی کلیسیا پر ظاہر ہوئی۔

یُوحنّا 20 باب 21 آیت: ” یِسُوؔع نے پھِر اُن سے کہا تُمہاری سلامتی ہو! جِس طرح باپ نے مُجھے بھیجا ہے اُسی طرح مَیں بھی تُمہیں بھیجتا ہُوں “۔

خُداوند آپ سب کو برکت دے اور زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور خُدا کی عِبادت کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES