November 21, 2024

اردو

یہ کہنے سے کیا مُراد ہے کہ میں رُوحُ القُدس پر ایمان رکھتا ہوں؟

یہ کہنے سے کیا مُراد ہے کہ میں رُوحُ القُدس پر ایمان رکھتا ہوں؟ - روح کا نازل ہونا

یہ کہنے سے کیا مُراد ہے کہ میں رُوحُ القُدس پر ایمان رکھتا ہوں؟

رُوحُ القُدس پر ایمان رکھنے سے مُراد ہے کہ خُدا کی طرح رُوحُ القُدس کی عبادت کرنا جیسے باپ اور بیٹے کی کِی جاتی ہے۔ اِس کا مطلب یہ ہے کہ رُوحُ القُدس پر ایمان رکھنا کہ وہ ہمارے دِل میں داخل ہوتا ہے تاکہ ہم خُدا کے بیٹے اور بیٹیاں ہوتے ہوئے اپنے آسمانی باپ کو جان سکیں۔ خُدا کی رُوح کے ذریعے ہم دُنیا کی شکل بدل سکتے ہیں۔ اپنی موت سے پہلے یسوع مسیح نے اپنے شاگِردوں سے وعدہ کیا کہ وہ اُن کے لیے ” دوسرا مددگار” بھیجیں گے جب وہ اُن کے ساتھ نہیں ہوں گے۔

یُوحنّا 14 باب 16 آیت: ” اور مَیں باپ سے درخواست کرُوں گا تو وہ تُمہیں دُوسرا مددگار بخشے گا کہ ابد تک تُمہارے ساتھ رہے “۔

جب شاگِردوں پر رُوحُ القُدس نازل ہوأ جو کہ اصل کلیسیا سے تعلق رکھتے تھے، تو اُنہوں نے یہ جانا کہ یسوع مسیح کے پاس کیا تھا۔ اُنہوں نے اپنے ایمان میں گہری یقین دہانی اور خوشی کا تجربہ حاصل کیا۔ اُنہوں نے خاص روحانیت حاصل کی، دوسرے الفاظ میں وہ پیشنگوئی، شفا دینا اور معجزے کر سکتے تھے۔ آج بھی کلیسیا میں ایسے بہت سے لوگ ہیں جن کے پاس ایسے تحفے اور تجربات موجود ہیں۔

خُداوند آپ سب کو برکت دے اور زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ خُدا کا پاک رُوح آپ کے ساتھ ہو اور آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES