November 24, 2024

اردو

کیا یسوع مسیح نے معجزات کئے تھے یا وہ محض مقدس کہانیاں ہیں؟

کیا یسوع مسیح نے معجزات کئے تھے یا وہ محض مقدس کہانیاں ہیں؟ - عظیم معجزات

کیا یسوع مسیح نے معجزات کئے تھے یا وہ محض مقدس کہانیاں ہیں؟

یہ محض کہانیاں نہیں ہیں بلکہ یسوع مسیح نے حقیقت میں معجزات کیے اور اِسی طرح رسولوں نے بھی معجزات کیے۔ نئے عہد نامہ کے مصنف حقیقی واقعات کا حوالہ دیتے ہیں۔ یہاں تک کہ سب پرانے ذرائع بھی کثیر معجزات کا ذکر کرتے ہیں۔ جس میں مردوں کو زندہ کرنا، جو کہ یسوع مسیح کی منادی کی تصدیق کرتے ہیں۔

متی 12 باب 28 آیت: ” لیکن اگر مَیں خُدا کے رُوح کی مدد سے بدرُوحوں کو نِکالتا ہُوں تو خُدا کی بادشاہی تُمہارے پاس آ پُہنچی “۔

جو معجزات لوگوں کے سامنے ہوئے اُن میں جو لوگ شامل تھے اُنہیں نام سے جانا گیا، مثال کے طور پر برتِؔمائی اور پطرس کی ساس:

مرقس 10 باب 46 سے 52 آیات: ” اور وہ یرِؔیحُو میں آئے اور جب وہ اور اُس کے شاگِرد اور ایک بڑی بھِیڑ یرِؔیحُو سے نِکلتی تھی تو تِؔمائی کا بیٹا برتِؔمائی اندھا فقیر راہ کے کنارے بَیٹھا ہُوأ تھا۔ اور یہ سُن کر کہ یِسُوؔع ناصری ہے چِلّا چِلّا کر کہنے لگا اَے اِبنِ داُؤؔد! اَے یِسُوؔع! مُجھ پر رحم کر۔ اور بُہتوں نے اُسے ڈانٹا کہ چُپ رہے مگر وہ اَور بھی زِیادہ چِلّایا کہ اَے اِبنِ دؔاُؤد مُجھ پر رحم کر!۔ یِسُوؔع نے کھڑے ہو کر کہا اُسے بُلاؤ۔ پس اُنہوں نے اُس اندھے کو یہ کہہ کر بُلایا کہ خاطِر جمع رکھ۔ اُٹھ وہ تُجھے بُلاتا ہے۔ وہ اپنا کپڑا پھینک کر اُچھل پڑا اور یِسُوؔع کے پاس آیا۔ یِسُوؔع نے اُس سے کہا تُو کیا چاہتا ہے کہ مَیں تیرے لِئے کرُوں؟ اندھے نے اُس سے کہا اَے ربّونی! یہ کہ مَیں بِینا ہو جاؤُں یِسُوؔع نے اُس سے کہا جا تیرے اِیمان نے تُجھے اچھّا کر دِیا۔ وہ فی الفَور بِینا ہو گیا اور راہ میں اُس کے پِیچھے ہو لِیا “۔

متی 8 باب 14 سے 15 آیات: ” اور یِسُوؔع نے پطرؔس کے گھر میں آ کر اُس کی ساس کو تپ میں پڑی دیکھا۔ اُس نے اُس کا ہاتھ چُھؤا اور تپ اُس پر سے اُتر گئی اور وہ اُٹھ کھڑی ہُوئی اور اُس کی خِدمت کرنے لگی”۔

وہاں ایسے بہت معجزات تھے جو اُن یہودی لوگوں کے لئے حیران کن اور غیر معمولی تھے ( مثال کے طور پر، سبت کے دِن ایک معذور شخص کو شفا، کوڑھی کو شفا )۔ اس کے باوجود، اُن پر معاصر یہودیوں کی طرف سے تنازعہ نہیں کیا گیا تھا۔

خُداوند آپ سب کو برکت دے اور زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے، اور آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES