September 16, 2024

اردو

یسوع مسیح نے کن سے ” آسمان کی بادشاہی ” کا وعدہ کیا؟

یسوع مسیح نے کن سے آسمان کی بادشاہی کا وعدہ کیا؟ - ہمیشہ کی زندگی کا وعدہ

یسوع مسیح نے کن سے ” آسمان کی بادشاہی ” کا وعدہ کیا؟

خُدا چاہتا ہے کہ تمام اِنسان نجات پائیں اور سچائی کو جانیں۔

1 تِیمُتھِیُس 2 باب 4 آیت: ” وہ چاہتا ہے کہ سب آدمی نجات پائیں اور سچّائی کی پہچان تک پُہنچیں “۔

” آسمان کی بادشاہی ” اُن کے لئے ہے جو اپنے آپ کو خُدا کی مُحبت سے بدلنا چاہتے ہیں۔ یسوع مسیح کے تجربے کے مطابق اِن سب باتوں میں کسی کو حقیر اور کمتر نہیں سمجھا جاتا کیونکہ یہ سب کے لئے ہے۔ یہاں تک کہ وہ لوگ جو کلیسیا پر مکمل ایمان نہیں رکھتے اِس بات کو کافی دلچسپ سمجھتے ہیں کہ یسوع مسیح جو سب سے سچی مُحبت رکھتے ہیں اُن لوگوں کی طرف سب سے پہلے متوجہ ہوتے ہیں جنہیں معاشرتی طور پر اہمیت نہیں ملتی۔

پہاڑ پر منادی کرتے ہوئے بھی اُن کی تعلیم میں وہ لوگ شامل تھے جو غریب اور دُکھی تھے، جو ظلم اور تشدد کا شکار ہوئے، وہ سب جو خُدا کو سچے دِل سے تلاش کرتے ہیں، جو اُس کے رحم، اِنصاف اور امن کی اُمید رکھتے ہیں، جو آسمان کی بادشاہی میں جانیں کے حقدار ہیں۔ خاص طور پر گنہگاروں کو بھی دعوت دی گئی ہے۔ اِسی طرح یسوع مسیح نے ہمیشہ کی زندگی کا وعدہ کیا۔

مرقس 2 باب 17 آیت: ” یِسُوؔع نے یہ سُن کر اُن سے کہا تندرُستوں کو طبِیب کی ضرُورت نہیں بلکہ بِیماروں کو۔ مَیں راستبازوں کو نہیں بلکہ گُنہگاروں کو بُلانے آیا ہُوں “۔

خُداوند آپ سب کو برکت دے اور زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے، اور آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES