January 15, 2025

اردو

کیا یسوع مسیح کے پاس ہمارے جیسی ہی روح، سوچ اور جسم ہے؟

کیا یسوع مسیح کے پاس ہمارے جیسی ہی روح، سوچ اور جسم ہے؟ - یسوع مسیح کی کامل اِنسانیت

کیا یسوع مسیح کے پاس ہمارے جیسی ہی روح، سوچ اور جسم ہے؟

جی ہاں۔ ” یسوع مسیح نے اِنسانی ہاتھوں سے کام کیا، اُنہوں نے اِنسانی سوچ سے ہی خیال کیا۔ اُنہوں نے اِنسانی مرضی کے تحت کام کیا اور اِنسانی دِل کے ساتھ مُحبت کی” (دوسری ویٹیکن کونسل، جی ایس 22، 2 )۔

یسوع مسیح کی اِنسانیت کامل ہے اور جس میں یہ حقیقت بھی شامل ہے کہ یسوع مسیح ایک روح کے مالک ہیں، اُنہوں نے نفسیاتی اور روحانی طور پر نشوونما پائی۔ یہ روح اُن کی اِنسانی شناخت کا حصہ اور اُن کا خاص خود شعور بھی تھی۔ یسوع مسیح کو روح القدس میں اپنے آسمانی باپ کے ساتھ یکجہتی کے بارے میں معلوم تھا، جس کے ذریعے اُنہوں نے اپنے آپ کو یہ اجازت دی کے اُن کو زندگی کے تمام حالات میں رہنمائی ملتی رہے۔

خُداوند آپ سب کو برکت دے اور زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے، اور آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES