زبور 91 – خُداوند ہماری پناہ ہے کا زبور
“جو حق تعالیٰ کے پردہ میں رہتا ہے وہ قادر مطلق کے سایہ میں سکونت کرے گا. میں خُداوند کے بارے میں کہوں گا وہی میری پناہ اور میرا گڑھ ہے. وہ میرا خُدا ہے جس پر میرا توکل ہے کیوںکہ وہ تجھے صّیاد کے پھندے سے اور مہلک وبا سے چھڑائے گا. وہ تجھے اپنے پروں سے چھپا لے گا اور تجھے اس کے بازوؤں کے نیچے پناہ ملے گی. اس کی سچائی ڈھال اور سپر ہے. تو ںہ رات کی ہیبت سے ڈرے گا ںہ دن کو اڑنے والے تیر سے. ںہ اس وبا سے جو اندھیرے میں چلتی ہے ںہ اس ہلاکت سے جو دوپہر کو ویران کرتی ہے۔
تیرے آس پاس ایک ہزار گر جائیں گے اور تیرے داہنے ہاتھ کی طرف دس ہزار لیکن وہ تیرے نزدیک ںہ آئے گی. لیکن تو اپنی آںکھوں سے نگاہ کرے گا اور شریروں کے انجام کو دیکھے گا. پر تو اے خُداوند میری پناہ ہے. تو ںے حق تعالیٰ کو اپنا مسکن بنا لیا ہے. تجھ پر کوئی آفت نہیں آئے گی اور کوئی وبا تیرے خیمہ کے نزدیک ںہ پہنچے گی کیوںکہ وہ تیری بابت اپنے فرشتوں کو حکم دے گا کہ تیری سب راہوں میں تیری حفاظت کریں۔
وہ تجھے اپنے ہاتھوں پر اٹھا لیں گے تاکہ ایسا ںہ ہو کہ تیرے پاؤں کو پتهر سے ٹھیس لگے. تو شیر ببر اور افعی کو روندے گا. تو جوان شیر اور اژدھا کو پامال کرے گا. چوںکہ اس ںے مجھ سے دل لگایا ہے اس لئے میں اسے چھڑاؤں گا. میں اسے سرفراز کروں گا کیوںکہ اس ںے میرا نام پہچانا ہے. وہ مجهے پکار یگا اور میں اسے جواب دوں گا. میں مصیبت میں اس کے ساتھ رہوں گا. میں اسے چھڑاؤں گا اور عزت بخشوں گا. میں اسے عمر کی درازی سے آسودہ کروں گا اور اپنی نجات اسے دکھاؤں گا”۔ آمین