November 24, 2024

اردو

زبور 113- خُداوند کی شفقت کی تعریف اور ثنا

خُداوند کی شفقت کی تعریف اور ثنا - خُدا میں شاد ہونا - Zaboor 113 - زبور 113

خُداوند کی حمد کرو۔

اَے خُداوند کے بندو! حمد کرو۔

خُداوند کے نام کی حمد کرو۔

اب سے ابد تک

خُداوند کا نام مُبارک ہو!

آفتاب کے طلُوع سے غرُوب تک

خُداوند کے نام کی حمد ہو۔

خُداوند سب قَوموں پر بُلند و بالا ہے۔

اُس کا جلال آسمان سے برتر ہے۔

خُداوند ہمارے خُدا کی مانِند کَون ہے

جو عالمِ بالا پر تخت نشیِن ہے

جو فروتنی سے آسمان و زمِین پر نظر کرتا ہے؟

وہ مِسکِین کو خاک سے

اور مُحتاج کو مزبلہ پر سے اُٹھا لیتا ہے

8۔ تاکہ اُسے اُمرا کے ساتھ

یعنی اپنی قَوم کے اُمرا کے ساتھ بِٹھائے۔

وہ بانجھ کا گھر بساتا ہے

اور اُسے بچّوں والی بنا کر دِل شاد کرتا ہے۔

خُداوند کی حمد کرو۔

آمین!

RELATED ARTICLES