1۔ خُداوند کی حمد کرو۔
مَیں راست بازوں کی مجلِس میں اور جماعت میں اپنے سارے دِل سے خُداوند کا شُکر کرُوں گا۔
2۔ خُداوند کے کام عظیِم ہیں۔
جو اُن میں مسرُور ہیں اُن کی تفتِیش میں رہتے ہیں۔
3۔ اُس کے کام جلالی اور پُرحشمت ہیں
اور اُس کی صداقت ابد تک قائِم ہے۔
4۔ اُس نے اپنے عجائِب کی یادگار قائِم کی ہے۔
خُداوند رحِیم و کرِیم ہے۔
5۔ وہ اُن کو جو اُس سے ڈرتے ہیں خُوراک دیتا ہے۔
وہ اپنے عہد کو ہمیشہ یاد رکھّے گا۔
6۔ اُس نے قَوموں کی میِراث اپنے لوگوں کو دے کر
اپنے کاموں کا زور اُن کو دِکھایا۔
7۔ اُس کے ہاتھوں کے کام برحق اور پُرعدل ہیں۔
اُس کے تمام قوانِین راست ہیں۔
8۔ وہ ابدُالآباد قائِم رہیں گے۔
وہ سچّائی اور راستی سے بنائے گئے ہیں۔
9۔ اُس نے اپنے لوگوں کے لِئے فِدیہ دِیا۔
اُس نے اپنا عہد ہمیشہ کے لِئے ٹھہرایا ہے۔
اُس کا نام قُدُّوس اور مُہِیب ہے۔
10۔ خُداوند کا خَوف دانائی کا شُروع ہے۔
اُس کے مُطابِق عمل کرنے والے دانِش مند ہیں۔
اُس کی سِتایش ابد تک قائِم ہے۔
آمین!