1۔ اَے خُدا! مُجھے چُھڑانے کے لِئے۔
اَے خُداوند! میری مدد کے لِئے جلدی کر۔
2۔ جو میری جان کو ہلاک کرنے کے درپَے ہیں وہ سب شرمِندہ اور خجِل ہوں۔
جو میرے نُقصان سے خُوش ہیں وہ پسپا اور
رُسوا ہوں۔
3۔ اہاہاہا کرنے والے
اپنی رُسوائی کی وجہ سے پسپا ہوں۔
4۔ تیرے سب طالِب تُجھ میں خُوش و خُرّم ہوں۔
تیری نجات کے عاشِق ہمیشہ کہا کریں
خُدا کی تمجِید ہو۔
5۔ پر مَیں غرِیب اور مُحتاج ہُوں۔
اَے خُدا میرے پاس جلد آ۔
میرا مددگار اور چُھڑانے والا تُو ہی ہے۔
اَے خُداوند دیر نہ کر!
آمین!