November 22, 2024

اردو

زبور 61- مُحافظت کے لئے درخواست

مُحافظت کے لئے درخواست - خُدا کے حضور مَنّتیں - Zaboor 61 - زبور 61

اَے خُدا میری فریاد سُن!

میری دُعا پر توجُّہ کر۔

مَیں اپنی افسُردہ دِلی میں زمِین کی اِنتہا سے تُجھے پُکارُوں گا۔

تُو مُجھے اُس چٹان پر لے چل جو مُجھ سے اُونچی ہے

کیونکہ تُو میری پناہ رہا ہے

اور دُشمن سے بچنے کے لِئے اُونچا بُرج۔

مَیں ہمیشہ تیرے خَیمہ میں رہُوں گا۔

مَیں تیرے پروں کے سایہ میں پناہ لُوں گا۔ (سِلاہ)

کیونکہ اَے خُدا تُو نے میری مَنّتیں قبُول کی ہیں۔

تُو نے مُجھے اُن لوگوں کی سی مِیراث بخشی ہے جو تیرے نام سے ڈرتے ہیں۔

تُو بادشاہ کی عُمر دراز کرے گا۔

اُس کی عُمر بُہت سی پُشتوں کے برابر ہوگی۔

وہ خُدا کے حضُور ہمیشہ قائِم رہے گا۔

تُو شفقت اور سچّائی کو اُس کی حِفاظت کے لِئے مُہیّا کر۔

یُوں مَیں ہمیشہ تیری مدح سرائی کرُوں گا

تاکہ روزانہ اپنی مَنّتیں پُوری کرُوں۔

آمین!

RELATED ARTICLES