November 22, 2024

اردو

زبور 21- فتح یابی کے لئے شکرگزاری

فتح یابی کے لئے شکرگزاری - خُدا کی عظیم قُوّت - Zaboor 21 - زبور21

اَے خُداوند! تیری قُوّت سے بادشاہ خُوش ہوگا

اور تیری نجات سے اُسے نہایت شادمانی ہوگی۔

2. تُو نے اُس کے دِل کی آرزُو پُوری کی ہے

اور اُس کے مُنہ کی درخواست کو نامنظُور نہیں کِیا۔ (سِلاہ)

کیونکہ تُو اُسے عُمدہ برکتیں بخشنے میں پیش قدمی کرتا

اور خالِص سونے کا تاج اُس کے سر پر رکھتا ہے۔

اُس نے تُجھ سے زِندگی چاہی اور تُو نے بخشی۔

بلکہ عُمر کی درازی ہمیشہ کے لِئے۔

تیری نجات کے سبب سے اُس کی شوکت عظیِم ہے۔

تُو اُسے حشمت و جلال سے آراستہ کرتا ہے۔

کیونکہ تُو ہمیشہ کے لِئے اُسے برکتوں سے مالا مال کرتا ہے

اور اپنے حضُور اُسے خُوش و خُرّم رکھتا ہے۔

کیونکہ بادشاہ کا توکُّل خُداوند پر ہے

اور حق تعالیٰ کی شفقت کی بدَولت اُسے ہرگز جُنبِش نہ ہوگی۔

تیرا ہاتھ تیرے سب دُشمنوں کو ڈُھونڈ نِکالے گا۔

تیرا دہنا ہاتھ تُجھ سے کِینہ رکھنے والوں کا پتہ لگا لے گا۔

تُو اپنے قہر کے وقت اُن کو جلتے تنُور کی مانِند کر دے گا۔

خُداوند اپنے غضب میں اُن کو نِگل جائے گا

اور آگ اُن کو کھا جائے گی۔

10۔ تُو اُن کے پَھل کو زمِین پر سے نابود کر دے گا

اور اُن کی نسل کو بنی آدم میں سے۔

11۔ کیونکہ اُنہوں نے تُجھ سے بدی کرنا چاہا۔

اُنہوں نے اَیسا منصُوبہ باندھا جِسے وہ پُورا نہیں کرسکتے۔

12۔ کیونکہ تُو اُن کا مُنہ پھیر دے گا۔

تُو اُن کے مُقابلہ میں اپنے چِلّے چڑھائے گا۔

13۔ اَے خُداوند! تُو اپنی ہی قُوّت میں سربُلند ہو!

اور ہم گا کر تیری قُدرت کی سِتایش کریں گے۔

آمین!

RELATED ARTICLES