December 5, 2024

اردو

زبور 93- خُداوند کُل جہاں کا شہنشاہ

خُداوند کُل جہاں کا شہنشاہ - خُدا کی راہ میں کمربستہ ہونا - Zaboor 93 - زبور 93

خُداوند سلطنت کرتا ہے۔ وہ شَوکت سے مُلبّس ہے۔

خُداوند قُدرت سے مُلبّس ہے۔ وہ اُس سے کمربستہ ہے۔

اِس لِئے جہان قائِم ہے اور اُسے جُنبِش نہیں۔

تیرا تخت قدِیم سے قائِم ہے۔ تُو ازل سے ہے۔

سَیلابوں نے اَے خُداوند!

سَیلابوں نے شور مچا رکھّا ہے۔ سَیلاب مَوجزن ہیں۔

بحروں کی آواز سے۔

سمُندر کی زبردست مَوجوں سے بھی

خُداوند بُلند و قادِر ہے۔

تیری شہادتیں بِالکُل سچّی ہیں۔

اَے خُداوند! ابدُالآباد کے لِئے

قُدُّوسِیت تیرے گھر کو زیبا ہے۔

آمین!

RELATED ARTICLES