September 16, 2024

اردو

زبور 5- محافظت کے لئے دُعا

محافظت کے لئے دُعا - شرارت جیسے کاموں سے دور رہنا - Zaboor 5 - زبور 5

اَے خُداوند میری باتوں پر کان لگا!

میری آہوں پر توجُّہ کر!

اَے میرے بادشاہ! اَے میرے خُدا! میری فریاد کی آواز کی طرف مُتوجِّہ ہو

کیونکہ مَیں تُجھ ہی سے دُعا کرتا ہُوں۔

اَے خُداوند! تُو صُبح کو میری آواز سُنے گا۔

مَیں سویرے ہی تُجھ سے دُعا کر کے اِنتظار کرُوں گا۔

کیونکہ تُو اَیسا خُدا نہیں جو شرارت سے خُوش ہو۔

بدی تیرے ساتھ نہیں رہ سکتی۔

گُھمنڈی تیرے حضُور کھڑے نہ ہوں گے۔

تُجھے سب بدکرداروں سے نفرت ہے۔

تُو اُن کو جو جُھوٹ بولتے ہیں ہلاک کرے گا۔

خُداوند کو خُون خوار اور دغا باز آدمی سے کراہِیت ہے۔

لیکن مَیں تیری شفقت کی کثرت سے تیرے گھر میں آؤُں گا۔

مَیں تیرا رُعب مان کر تیری مُقدّس ہَیکل کی طرف رُخ کر کے سِجدہ کرُوں گا۔

اَے خُداوند! میرے دُشمنوں کے سبب سے مُجھے اپنی صداقت میں چلا۔

میرے آگے آگے اپنی راہ کو صاف کردے

کیونکہ اُن کے مُنہ میں ذرا سچّائی نہیں۔

اُن کا باطِن محض شرارت ہے۔

اُن کا گلا کُھلی قبر ہے۔

وہ اپنی زُبان سے خُوشامد کرتے ہیں۔

10۔ اَے خُدا! تُو اُن کو مُجرِم ٹھہرا۔

وہ اپنے ہی مشوَروں سے تباہ ہوں۔

اُن کو اُن کے گُناہوں کی کثرت کے سبب سے خارِج کردے

کیونکہ اُنہوں نے تُجھ سے سرکشی کی ہے۔

11۔ لیکن وہ سب جو تُجھ پر بھروسا رکھتے ہیں شادمان ہوں۔

وہ سدا خُوشی سے للکاریں کیونکہ تُو اُن کی حِمایت کرتا ہے۔

اور جو تیرے نام سے مُحبّت رکھتے ہیں تُجھ میں شاد رہیں

12۔ کیونکہ تُو صادِق کو برکت بخشے گا۔

اَے خُداوند! تُو اُسے کرم سے سِپر کی طرح ڈھانک لے گا۔

آمین!

RELATED ARTICLES