September 16, 2024

اردو

زبور 4- مدد کے لئے شام کی دُعا

مدد کے لئے شام کی دُعا - خُداوند میں کُشادگی - Zaboor 4 - زبور 4

جب مَیں پُکارُوں تو مُجھے جواب دے۔ اَے میری صداقت کے خُدا!

تنگی میں تُو نے مُجھے کُشادگی بخشی۔ مُجھ پر رحم کر اور میری دُعا سُن لے۔

اَے بنی آدم! کب تک میری عِزّت کے بدلے رُسوائی ہو گی؟

تُم کب تک بطالت سے مُحبّت رکھّو گے اور جُھوٹ کے درپَے رہو گے؟ (سِلاہ)

جان رکھّو کہ خُداوند نے دِین دار کو اپنے لِئے الگ کر رکھّا ہے۔

جب مَیں خُداوند کو پکارُوں گا تو وہ سُن لے گا۔

تھرتھراؤ اور گُناہ نہ کرو۔

اپنے اپنے بِستر پر دِل میں سوچو اور خاموش رہو۔ (سِلاہ)

صداقت کی قُربانِیاں گُذرانو

اور خُداوند پر توکُّل کرو۔

بُہت سے کہتے ہیں کَون ہم کو کُچھ بھلائی دِکھائے گا؟

اَے خُداوند تُو اپنے چہرہ کا نُور ہم پر جلوہ گر فرما۔

تُو نے میرے دِل کو اُس سے زِیادہ خُوشی بخشی ہے

جو اُن کو غلّہ اور مَے کی فراوانی سے ہوتی تھی۔

مَیں سلامتی سے لیٹ جاؤُں گا اور سو رہُوں گا

کیونکہ اَے خُداوند! فقط تُو ہی مُجھے مُطمئِن رکھتا ہے۔

آمین!

RELATED ARTICLES