September 13, 2024

اردو

زبور 47- سب سے اعلیٰ فرمانروا

سب سے اعلیٰ فرمانروا - یعقُوبؔ کی حشمت - Zaboor 47 - زبور 47

اَے سب اُمّتو! تالِیاں بجاؤ۔

خُدا کے لِئے خُوشی کی آواز سے للکارو۔

کیونکہ خُداوند تعالیٰ مُہِیب ہے۔

وہ تمام رُویِ زمِین کا شہنشاہ ہے۔

وہ اُمّتوں کو ہمارے سامنے زیر کرے گا

اور قَومیں ہمارے قدموں تلے ہو جائیں گی۔

وہ ہمارے لِئے ہماری میِراث کو چُنے گا۔

جو اُس کے محبُوب یعقُوبؔ کی حشمت ہے۔(سِلاہ)

خُدا نے بُلند آواز کے ساتھ۔

خُداوند نے نرسِنگے کی آواز کے ساتھ صعُود فرمایا۔

مدح سرائی کرو۔ خُدا کی مدح سرائی کرو۔

مدح سرائی کرو۔ ہمارے بادشاہ کی مدح سرائی کرو۔

کیونکہ خُدا ساری زمِین کا بادشاہ ہے۔

عقل سے مدح سرائی کرو۔

خُدا قَوموں پر سلطنت کرتا ہے۔

خُدا اپنے مُقدّس تخت پر بَیٹھا ہے۔

اُمّتوں کے سردار اِکٹّھے ہُوئے ہیں

تاکہ ابرہؔام کے خُدا کی اُمّت بن جائیں

کیونکہ زمِین کی سِپریں خُدا کی ہیں۔

وہ نہایت بُلند ہے۔

آمین!

RELATED ARTICLES