1۔ خُداوند کی حمد کرو۔
تُم خُدا کے مَقدِس میں اُس کی حمد کرو۔
اُس کی قُدرت کے فلک پر اُس کی حمد کرو۔
2۔ اُس کی قُدرت کے کاموں کے سبب سے اُس کی حمد کرو۔
اُس کی بڑی عظمت کے مُطابِق اُس کی حمد کرو۔
3۔ نرسِنگے کی آواز کے ساتھ اُس کی حمد کرو۔
بربط اور سِتار پر اُس کی حمد کرو۔
4۔ دَف بجاتے اور ناچتے ہُوئے اُس کی حمد کرو۔
تاردار سازوں اور بانسلی کے ساتھ اُس کی حمد کرو۔
5۔ بُلند آواز جھانجھ کے ساتھ اُس کی حمد کرو۔
زور سے جھنجھناتی جھانجھ کے ساتھ اُس کی حمد کرو۔
6۔ ہر مُتنفِّس خُداوند کی حمد کرے
خُداوند کی حمد کرو۔
آمین!