December 3, 2024

اردو

زبور 122- یُروشلیم کی تعریف اور توصیف

یُروشلیم کی تعریف اور توصیف - داؔؤُد کے خاندان کے تخت - Zaboor 122 - زبور 122

مَیں خُوش ہُؤا جب وہ مُجھ سے کہنے لگے

آؤ خُداوند کے گھر چلیں۔

اَے یروشلیِؔم! ہمارے قدم

تیرے پھاٹکوں کے اندر ہیں۔

اَے یروشلیِؔم! تُو اَیسے شہر کی مانِند ہے

جو گُنجان بنا ہو۔

جہاں قبِیلے یعنی خُداوند کے قبِیلے

اِسرائیؔل کی شہادت کے لِئے

خُداوند کے نام کا شُکر کرنے کو جاتے ہیں۔

کیونکہ وہاں عدالت کے تخت

یعنی داؔؤُد کے خاندان کے تخت قائِم ہیں۔

یروشلؔیِم کی سلامتی کی دُعا کرو۔

وہ جو تُجھ سے مُحبّت رکھتے ہیں اِقبال مند ہوں گے۔

تیری فصِیل کے اندر سلامتی

اور تیرے محلّوں میں اِقبال مندی ہو۔

مَیں اپنے بھائیوں اور دوستوں کی خاطِر

اب کہُوں گا تُجھ میں سلامتی رہے۔

خُداوند اپنے خُدا کے گھر کی خاطِر

مَیں تیری بھلائی کا طالِب رہُوں گا۔

آمین!

RELATED ARTICLES