September 7, 2024

اردو

زبور 1- حقیقی مُبارک حالی

حقیقی مُبارک حالی - صادقوں کی راہ پر چلنا - خُداوند کی شرِیعت - Zaboor 1 - زبور 1

مُبارک ہے وہ آدمی جو شرِیروں کی صلاح پر نہیں چلتا

اور خطاکاروں کی راہ میں کھڑا نہیں ہوتا

اور ٹھٹّھابازوں کی مجلِس میں نہیں بَیٹھتا

بلکہ خُداوند کی شرِیعت میں اُس کی خُوشنُودی ہے

اور اُسی کی شرِیعت پر دِن رات اُس کا دِھیان رہتا ہے۔

وہ اُس درخت کی مانِند ہوگا جو پانی کی ندیوں کے پاس لگایا گیا ہے۔

جو اپنے وقت پر پھلتا ہے

اور جِس کا پتّا بھی نہیں مُرجھاتا۔

سو جو کُچھ وہ کرے با روَر ہوگا۔

شرِیر اَیسے نہیں

بلکہ وہ بُھوسے کی مانِند ہیں جِسے ہوا اُڑا لے جاتی ہے۔

اِس لِئے شرِیر عدالت میں قائِم نہ رہیں گے

نہ خطاکار صادِقوں کی جماعت میں۔

کیونکہ خُداوند صادِقوں کی راہ جانتا ہے

پر شرِیروں کی راہ نابُود ہو جائے گی۔

آمین!

RELATED ARTICLES